GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

نوشہرہ ورکاں ! عیدالاضحی کی آمد شہر بھر کی صفائی کا پلان تیار

نوشہرہ ورکاں ! عیدالاضحی کی آمد شہر بھر کی صفائی کا پلان تیار شہری صفائی کے لئے عملہ میونسپل کمیٹی سے تعاون کریں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حیدر خان تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے مبارک موقع پر شہر بھر میں صفائی کے لئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنور عثمان سعید خان نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی حیدر خان کی ہدائت پر پلان تیار کیا ہے جس کے مطابق شہر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لئے سولہ پوائنٹ بنائے گئے ہیں جس میں شمعون چوک حیدری چوک ملا شاہ والا چوک گاہڑی والا چوک قبرستان والا چوک قینچی والا چوک محلہ رڑوالہ بلال چوک لاہوری چونگی والا چوک حبیب بنک والا چوک شامل ہیں اس کے علاؤہ چوبیس گھنٹے چاند گاڑیاں اور پک اپ پورے شہر کا چکر لگائیں گے میونسپل کمیٹی میں کنٹرول روم بنایا گیا جہاں شہری کسی بھی شکائت کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں یا ہیلپ لائن 6760728 پر اطلاع کریں میاں رضوان علی سیریٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی کو فوکل پرسن اور محمد لقمان سینیٹری انسپکٹر کو صفائی مہم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر حیدر خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ پوائنٹ پر پھینکیں یا ہیلپ لائن پر رابطہ کریں آلائشوں کو نالوں اور سیوریج میں پھینکنے سے پرہیز کریں اور شہری عملہ میونسپل کمیٹی سے مکمل تعاون کریں کیونکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر صفائی ممکن نہ ہے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×