GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

عبدالرحمٰن منہاس سے)فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا

گوجرانوالہ ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا سینئر صحافی چوہدری خلیل چیئرمین الیکشن بورڈ جبکہ زاہد محمود راں ممبر ہونگے بتایا گیا ہے کہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید آفتاب رضوی نے کابینہ تحلیل کرتے ہوئے نئے انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دیتے ہوئے شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق سینیئر صحافی چوہدری خلیل چیئرمین جبکہ صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن زاہد محمود راں ممبر ہونگے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15فروری کو جمع کروائیں گے اور 16فروری تک کاغذات نامزدگی واپس کئے جاسکتے ہیں جبکہ پولنگ 20فروری 2021کو صبح 11سے 2بجے تک پریس کلب گوجرانوالہ میں ہوگی الیکشن بورڈ کے چیئرمین چوہدری خلیل اور ممبر زاہد محمود راں نے کہا ہے کہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات صاف اور شفاف ہونگے اور ضابطہ اخلاق پر بھی مکمل عمل کروائیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×