GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں محمد فاروق صدر جبکہ طارق بزمی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں محمد فاروق صدر جبکہ طارق بزمی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

گوجرنوالہ (حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)
فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں محمد فاروق صدر جبکہ طارق بزمی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے گزشتہ روز فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2021-22کے سلسلہ میں صدر کیلئے محمد فاروق جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے طارق بزمی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے مدمقابل امیدوار نہ ہونے کے باعث محمد فاروق صدر اور طارق بزمی بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ تمام ممبران کے اتفاق رائے سے محمد ارشد سینئر نائب صدر،ذوالفقار زمان نائب صدر، عابد گوگا بٹ جائنٹ سیکرٹری، اکرم بیگ فنانس سیکرٹری، شیخ سلمان ڈپٹی فنانس سیکرٹری، نذیر احمد مغل سیکرٹری اطلاعات، محمد علی سجن کوآفس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان چیئرمین الیکشن کمیشن چوہدری خلیل نے کیا فوٹو جرنلسٹ ایسوسی کے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان ہوتے ہی ممبران اور حامیوں نے بھرپور جشن منایا اور نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے مٹھائی بھی تقسیم کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر محمد فاروق،جنرل سیکرٹری طارق بزمی ودیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے تنظیم کی فلاح و بہبود اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے فوٹو جرنلسٹ معاشرے کو درپیش مسائل بہترین طریقہ سے اجاگر کرتے ہیں انشا اللہ ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×