GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

غلام عباس ڈوگر نے جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

نوشہرہ ورکاں ! تحصیل کچہری نوشہرہ ورکاں کے بار روم میں وکلاء برادری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سردار غلام عباس ڈوگر نے جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میرے الیکشن لڑنے کا مقصد وکلاء برادری کے اتحاد کے لئے بار کو گروپوں کی سیاست سے آزاد کرنا ہے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے میرا ماضی گواہ ہے مجھے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا آڈیٹر اور تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہے اب انصاف کی فراہمی کے نام پر دکانداری چمکانے والوں کو شکست ہو گی اس موقع پر وکلاء کی ایک کثیر تعداد نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×