GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اوکاڑہ کیخلاف جھوٹامقدمہ درج کرنے کیخلاف گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے اکاؤنٹس دفاتر میں ہڑتال تالابندی، ملازمین کا زبردست احتجاج

گوجرانوالہ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اوکاڑہ کیخلاف جھوٹامقدمہ درج کرنے کیخلاف گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے اکاؤنٹس دفاتر میں ہڑتال تالابندی، ملازمین کا زبردست احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر اوکاڑہ ہمایوں فاروقی پر ایس پی عبداللہ لک کی ایما پر SHO صدر اوکاڑہ نے کی طرف بے بنیاد اور جھوٹی FIR درج کرانے کے خلاف  پنجاب بھر میں تمام ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفسز میں ہڑتال کر دی گئی اور تالا بندی کی گئی۔ تمام اضلاع کے سٹاف نے بشمول ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس گوجرانوالہ کے سٹاف اور ان کی یونینز کے عہدداران نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں صدر پنجاب ٹریژری اینڈ اکاونٹس سروس ایسوسی ایشن مدثر اعجاز بسرا اور جنرل سیکرٹری رانا کامران نے دیگر عہدیداران اور سول اکاونٹس سروس ایسوسی ایشن کے صدر و جنرل سیکرٹری نے ایس پی عبداللہ لک اور sho عبدالعزیز چیمہ کو فوری طور پر معطل کر کے واقع کی میرٹ پر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور جب تک جھوٹیFIR خارج نہیں کی جاتی پورے پنجاب میں پولیس پے رول روکنے کی وارننگ دی ہے۔ انہوں نے  پولیس گردی کے اس واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب  عثمان بزدار اورآئی جی پنجاب پولیس سے  نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×