GW TV

Gujranwala Based News

سیاست گوجرانوالہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن میں ووٹ کی طاقت کے خوف سے صدارتی ریفرنس دائر کیا پاکستان مسلم لیگ ن ووٹ کی عزت کیلئے جدوجہد کررہی ہے صاف شفاف اور مداخلت سے پاک انتخابات ہی مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہیں عوام کے منتخب نمائندوں سے خفیہ رائے شماری کا حق چھیننے کی حکومتی کوشش ناکام ہوئی ناقص حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پریشانی میں مبتلا ہیں اور سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے امیدواروں کی فتح کے خواہشمند ہیں غریبوں کی زندگی اجیرن بنانیوالوں سے چھٹکارے کیلئے ہر محب وطن کو کردار ادا کرنا ہوگا عمران نیازی معاشی تباہی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال کر عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق میئر شیخ ثروت اکرام، سینئر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، میر مقصود احمد ودیگر بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ڈکٹیرانہ اقدامات کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے غیور عوام ملکی معیشت اور اداروں کو تباہ کرنیوالی تحریک انصاف کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں عوام کی بجلی ، گیس سمیت تمام محکموں میں ریلیف مل رہا تھا ملکی معیشت بہت مضبوط ہو چکی ہے جسکی وجہ سے عوام خوشحالی ہونا شروع ہو گئے تھے مگر کنٹینر گروپ نے سازشیں کر کے ملکی معیشت کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے جسکی وجہ سے نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں دوبارہ اقتدار میں آکر بے روزگاری کاخاتمہ کریگی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×