GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ریجن پولیس کی سال 2020میں اشتہاری مجرمان کے خلاف شاندار کارکردگی

گزشتہ سال میں 17,263 مجرمان اشتہاری گرفتار۔
 مجرمان دہشت گردی، قتل،ڈکیتی وراہزنی، اغواء برائے تاوان جیسی سنگین مقدمات میں ملوث۔
گوجرانوالہ : ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑاکے احکامات کی روشنی میں ریجن پولیس نے گزشتہ سال کے دوران مجرمان اشتہاری کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران دہشت گردی، قتل، ڈکیتی و راہزنی اور اغواء برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 17,263مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے۔ جن میں کیٹگری Aکے3329اور کیٹیگری Bکے 13934خطرناک مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔ گرفتار کئے گئے مجرمان اشتہاری عرصہ دراز سے اپنی گرفتاری سے بچنے کے لئے اپنے مسکن سے غائب تھے اور مختلف اضلاع میں روپوش ہو کر سنگین جرائم کر رہے تھے۔17,263 مجرمان اشتہاری میں دہشتگردی کے 35، قتل کے767،ڈکیتی و راہزنی کے2533اوراغواء برائے تاوان کے 12مجرم اشتہاری شامل ہے۔ریجن پولیس نے ہیڈ منی کے 4مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کیے۔اس کے علاوہ دیگر سنگین مقدمات میں ملوث46مجرمان اشتہاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا۔آر پی او نے ریجن بھر کے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ایس ایچ اوز نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برؤئے کار لاتے ہوئے شبانہ روز محنت سے خفیہ انفارمیشن اور جدید سائنٹیفک طریقے سے مجرمان اشتہاری کی موجودگی کا سراغ لگا کر ان کی گرفتاری کوممکن بنایا۔ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیر گاڑانے کہا ہے کہ معاشرہ کے امن کو تباہ کرنے والے مجرمان قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر سے کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی جو بھی قانون شکنی کا مرتکب ہو گا اسے جیل جانا ہو گا۔آر پی او نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسر وں اور اہلکاروں کو نقد انعام و سرٹیفکیٹ دینے اعلان کیاہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×