GW TV

Gujranwala Based News

پاکستان

پاکستانی نژاد فہد حنیف آسٹریلین ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منتخب

پاکستانی نژاد فہد حنیف آسٹریلین ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منتخب
پہلی مرتبہ ایک ہزار سے زائد ووٹرز نے آن لائن حق رائے دہی کا استعمال کیا
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی فہد حنیف پاکستان آسٹریلین ایسوسی ایشن کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب’انتخابات میں پہلی مرتبہ ایک ہزار سے زائد ووٹرز نے آن لائن حق رائے دہی کا استعمال کیا’ تفصیل کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ کے رہائشی فہد حنیف جو گزشتہ 13سال سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ہیں’گزشتہ دنوں پاکستان آسٹریلین ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے گئے’انہوں نے صحافیوں سے دوران گفتگو کہا کہ سڈنی میں مقیم کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر قسم کے تعاون کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے ووٹرو اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی ایسوسی ایشن کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اتروں گا تاکہ دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہو۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×