GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

گوجرانوالہ: پٹرولنگ پولیس نے جعلی پولیس آفیسر پکڑ لیا

گوجرانوالہ : پپلی والا چوکی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان چہل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ڈیوٹی پولیس کی نمبر پلیٹس والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان جو ماسٹر سٹی کی طرف سے آ رہا تھا اس پٹروپنگ پولیس نے مشکوک جان کر روک لیا ۔ یونائیٹڈ موٹر سائیکل پر سوار اس نوجوان نے پولیس کی نمبر پلیٹیں لگا رکھیں تھی ، اور پولیس کی لائٹس بھی لگا رکھی تھیں ۔ پولیس کے دریافت کرنے پر ملزم نے اپنا نام محمد زاہد ولد محمد منشاء قوم انصاری بتایا ۔ ملزم کے مطابق وہ ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے اور اور اس نے شوق سے پولیس طرز کی موٹرسائیکل بنوا رکھی ہے جس پر وہ خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرتا ہے ۔ پٹرولنگ پولیس پپلی والا چوکی نے ملزم زاہد کو اس جرم میں پکڑ کر تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ درج کروا دیا ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×