GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

باپ اور شوہر نے غیرت کے نام پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

نوشہرہ ورکاں !باپ اور شوہر نے غیرت کے نام پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں مدن چک کے رہائشی اختر علی کی بیٹی عابدہ پروین دو ماہ فیصل مسیح کے ساتھ فرار ہوگئی جسکے اغواء کا مقدمہ فیصل مسیح کے خلاف درج ہوا علاقہ معززین کی مداخلت سے بیٹی واپس ملنے پر اختر علی نے اسکا نکاح اپنے سالے طفیل کے بیٹے مراتب علی سے کردیا تو عابدہ پروین نکاح کے پھر فیصل مسیح کے ساتھ فرار ہوگئی جس پر باپ  اختر علی نے اپنے سمدھی طفیل اور داماد مراتب علی کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو  مدن چک میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے مقامی پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈیڈ باڈی قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی اور پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×