شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ختم تعلیمی اداروں کے متعلق اہم فیصلہ آ گیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ختم، اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا ۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ 26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے،
اسکول کالجز یونیورسٹیز ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ25 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی داروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہونگی ، 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ شفقت محمود کے مطابق11 جنوری کو 6 ہفتے بعد حالات بہتر ہونے پر تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، 25 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہونگی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلےکورونا وبا کی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا، ہاسٹل میں طلبا کا ایک تہائی حصہ رہے گا، بچوں کے دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔