GW TV

Gujranwala Based News

کامونکی

مویشی منڈی میں مویشی ٹکرانے پر بیوپاریوں کے دوگروپوں میں تصادم

کامونکی کی مویشی منڈی میں مویشی ٹکرانے پر بیوپاریوں کے دوگروپوں میں تصادم ہوگیا،کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

تھانہ صدر کے علاقہ میں قائم مویشی منڈی میں ٹبہ محمد نگر اور عبداللہ روڈ کے قصائی گروپ اور ملک گروپ کے مویشی آپس میں ٹکرائے جس سے مویشی زخمی ہوگئے تو دونوں پارٹیوں کے دوران جھگڑا شروع ہوگیا جوکہ ایک بڑے تصادم کی صورت اختیار کرگیا اور دونوں گروپوں کے درجنوں افراد نے کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر حملہ کردیا جس سے دونوں گروپوں کے رفیق،امانت،فریاد اور اویس سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے ایک زخمی رفیق کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ریفرکردیاگیاہے تھانہ صدر پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×