GW TV

Gujranwala Based News

سیاست

وزیر اعلی پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ڈسکہ کے ایک مختصر چوک میں ٹھگوں کے ٹھگ مہمانوں نے جلسہ کیا.جھوٹ کا ہتھوں ہتھ اور سچ کا گاہک ٹانواں ٹانواں

ڈسکہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)وزیر اعلی پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ڈسکہ کے ایک مختصر چوک میں ٹھگوں کے ٹھگ مہمانوں نے جلسہ کیا.جھوٹ کا ہتھوں ہتھ اور سچ کا گاہک ٹانواں ٹانواں , شکلوں سارے بندے لگدے, وچوں بندہ ٹانواں ٹانواں میڈیا بریفنگ کے دوران مریم کے شعروں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج وارث شاہ کو بھی ان ٹھگوں نے نہیں بخشا.پی ڈی ایم کے جلسہ میں لسانیت کو ہوا دی گئی.
ایک قومی اسمبلی سیٹ کی خاطر یہ مفاد پرست عناصر لسانیت کا زہر گھول رہے ہیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم کے شعر سن کر وارث خان کی روح بھی کانپ گئی ہوگی ڈسکہ میں ایک چور نے چورنگی کو اپنے جھوٹ سے سجایا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سڑک پر ہونے والا جلسہ سڑک پر ہی سمٹ گیا تھا انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے آہیں اور سسکیاں بلند کی گئی جو موروثیت میں حصہ دار ہیں یہ لوگ ایسی صفائی سے جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ سچ لگتا ہے کم لوگ ہوتے ہیں جھوٹ بولنے والے مداری نسل در نسل جھوٹ پر چل رہے ہیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاگ پنجابی جاگ کے بعد باپ کا نقش قدم پر بیٹی نے لسانیت کا زہر اگلا آج سیٹ کی خاطر رگوں میں زہر گھولنے کی سازش کی گئی اس سے پہلے بھی یہ خاندان یہ ہی وتیرا استعمال کرتا رہا ہے کرپشن کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جنگ جاری ہے مریم بی بی کرپشن کی رانی ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لکھتے ہوئے کہا کہ نوٹ کی عزت دو کی آڑ میں ووٹ کی عزت دو کا نعرہ لگا رہے ہیں.عمران خان نے ووٹ کو عزت دینے کیلئے سینٹ کے الیکشن کو شفاف بنانے کا اعلان کیا تو سیاسی یتیم ہوگئے.۔انہوں نے کہا کہ آج میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کا آخری دن ہے.شہباز شریف نے رنگ بازی نے صوبہ کو 12سو ارب کا مقروض کردیا.اورنج ٹرین کا 35کروڑ بل آیا .کک بیکس لینے کیلئے قرضے لیکر منصوبے شروع کئے.عوام ن لیگ چھوڑ چکے ہیں نواز شریف عوام کو چھوڑ کر لندن یاترا پر جا چکے ہیں
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کا حق ان کی دہلیز پر لوٹائے گی.19فروری کو پی ٹی آئی جیتے گی.لوٹ گھسوٹ کا پیسہ ڈسکہ کے عوام کو خریدنے کیلئے استعمال کیا جارہاہے.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینٹ میں عمران خان نے کارکنوں کو ٹکٹ دیکر ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے.جعلی راجکماری نے ثابت کیا کہ ظل سبحانی ہی نہیں ان کا پورا خاندان آمریت کے گملے میں اگے ہیں.

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×