نوشہرہ ورکاں سپرچوئل نعت کونسل کے زیراہتمام چوتھا سالانہ مقابلہ
حسن نعت جامعہ مسجد غوثیہ رضویہ نوشہرہ ورکاں میں منعقد ہوا جس میں پہلی پوزیشن خوشبوئے حسان نعت اکیڈمی نوشہرہ ورکاں کے حامدرضا چشتی، دوسری پوزیشن گوجرانوال سے یعقوب گولڑوی اورتیسری پوزیشن خوشبوئے حسان نعت اکیڈمی نوشہرہ ورکاں کے ہی حسن رضا نے حاصل کی ججز کے فرائض
معروف نعت گو شاعر طاہر نعمان طاہر،آغا نصرت گولڑوی اور اعجاز حیدری نے سرانجام دیئے مقابلہ نعت کے منتظم رانا شازب رضا کاکہنا تھاکہ مقابلہ کے انعقاد کا مقصد حقیقی نعت گوئی کا فروغ ہے تین روزہ مقابلہ میں سینکڑوں طلباء نے حصہ لیا ایسے مقابلوں سے بچوں اور نوجوانوں میں نعت پڑھنےکے شوق کو فروغ ملتا ہے۔