GW TV

Gujranwala Based News

وزیرآباد

گکھڑ منڈی جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

گکھڑمنڈی ۔ جی ٹی روڈ گکھڑ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن غیر قانونی تھڑے شیڈ مسمار متعدد نا جائز تجاوزات کنندگان کو وارننگ میونسپل کمیٹی گکھڑ کی کچرا کنڈی بھی مسمار آپریشن 3 دن تک جاری رہے گا جس میں بلا تفریق تمام نا جائز تجاوزات کا صفایا کر دیا جائے گا آنے والے 2 دن آپریشن مزید سخت ہو گا آپریشن کی خبر سن کر پی ٹی آئی راہنما محمد احمد چٹھہ اور اے سی وزیر آباد عامر محمود بھی گکھڑ پہنچ گئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے سہیل ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیشنل ہائی وے اور ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے وزیر آباد انجینئر محمد عمر کی ہدایات پر جی ٹی روڈ پر ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کر رہے ہیں جی ٹی روڈ کے اطراف اور سروس روڈ پر قائم غیر قانونی تھڑوں اور سٹال لگانے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کا راستہ بلاک ہو چکا ہے جسکی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کا دباو جی روڈ پر بڑھ جانے سے حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے نیشنل ہائی وے کے قانون کے مطابق جی ٹی روڈ کے اطراف میں بنائے گئے ڈرین لیول سے بلند تھڑے مسمار کر دیئے جائیں گے اور زمین کی سطح ڈرین لیول کے مطابق کی جائے گی تا کہ بارش کے پانی کی نکاسی بذریعہ ڈرین ہو اور سڑک پر پانی کھڑا نہ رہے تاکہ جی ٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہے اس موقع پر آفیسر این ایچ اے رانا قاسم انسپکٹر این ایچ اے نعیم شہزاد بٹ ، محمد آصف ، محمد ابوبکر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گکھڑ نوید اشرف وڑائچ انسپکٹر انکروچمنٹ علی حیدر تارڑ اور فیصل گجر بھی موجود تھے آپریشن میں این ایچ اے کی 2 عدد کرینوں اور درجنوں کی تعداد میں ٹرالیاں بھی شریک تھیں جنکے ذریعے اضافی مٹی اور کچرا فوری طور پر اٹھا کر شہر سے باہر منتقل کیا جاتا رہا گکھڑ آپریشن کی خبر سن کر حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد عامر محمود اور پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما محمد احمد چٹھہ نے بھی گکھڑ کا دورہ کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے سہیل ظفر نے اے سی وزیر آباد کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی تجاوزات کیخلاف آپریشن کو عوامی حلقوں نے بے حد سراہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ سے پیدل چلنے والوں کو آسانی میسر آئے گی ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×