GW TV

Gujranwala Based News

وزیرآباد

گکھڑ منڈی سی آئی اے پولیس کا جعلی کانسٹیبل گرفتار

پولیس تھانہ گکھڑ نے ملزم سے اسلحہ برآمد کرکے تفتیش شروع کردی پولیس تھا نہ گکھڑ کے سب انسپکٹر علی شیر نے دوران ناکہ بندی نت کلاں روڈ سے ایک پولیس یونیفارم میں ملبوس مشکوک شخص کو حراست میں لیکر اسکی تفتیش کی تو ملزم کھیالی شاہ پور کے محلہ عزیز پورہ گلی نمبر7 کا رہائشی بلاول خاں ولد اشفاق خاں راجپوت نے بتلایا کہ وہ سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ میں بطورِ کانسٹیبل تعینات ہے،جس کا پیٹی نمبرC4041 ہے جس بارے سب انسپکٹر علی شیر نے پولیس گوجرانوالہ سے جانچ پڑتال کروائی تو وہ جعلی پولیس کانسٹیبل نکلا جسکی دوران حراست تلاشی پر اسکی پینٹ سے پسٹل تیس بور اور چار گولیاں بھی برآمد ہوئیں جسکی علیحدہ کاروائی عمل میں لائی گئی جعلی پولیس اہلکار بننے والے ملزم بلاول خاں نے بتلایا کہ وہ چاند گاڑی چلاتا ہے پولیس تھانہ گکھڑ نے ملزم بلاول خاں کیخلاف پولیس کی سرکاری یونیفارم پہن کر خود کو سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ کا جعلی اہلکار ثابت کرکے جھوٹ بولنے اوردھوکہ دہی پر ارتکاب جرم زیر دفعہ170/171 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

1 COMMENTS

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×