GW TV

Gujranwala Based News

وزیرآباد

گھکھڑ منڈی پولیس نے بڑا ڈکیٹ گینگ پکڑ لیا،ملزمان سے بھاری مال و منشیات برآمد

گکھڑمنڈی : ایس ایچ او تھانہ گکھڑ انسپکٹر سجاد علی کی بڑی کارروائی کالو ڈکیت گینگ اور نعیمو منشیات فروش گینگ کے سرغنہ سمیت 7ملزمان گرفتارکرلئے لاکھوں روپے نقدی ناجائز اسلحہ موٹرسائیکل شراب اور چرس برآمد کرلی تفتیش میں مزید انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق سپیشل مخبری پر اے ایس پی وزیر آباد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گکھڑ رانا سجاد نے عملہ کے ہمراہ وزیر آباد سے گوجرانوالہ منشیات اور ناجائز اسلحہ منتقل کرتے ہوئے نعیم عرف نعیمو گینگ کے 3ملزمان محمد نعیم ولد سراجدین سکنہ دھلے ، نعیم اختر ولد نور محمد سکنہ گارڈن ٹاون گوجرانوالہ ، اور علی اصغر ولد شفقت علی سکنہ سیالکوٹ حال مقیم گارڈن ٹاون کو تعاقب کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 600گرام چرس ، 18 بوتل شراب ، 30 ہزار روپے رقم وٹک ، ایک عدد رائفل 223 بور معہ 25 عدد گولیاں بر آمد کرلیں جبکہ گکھڑ اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے والے خضر حیات عرف کالو ڈکیت گینگ کو ٹریس کرکے4ملزمان خضر حیات عرف کالو ولد محمد فیاض قوم دیندار وقار احمد ولد محمد افضل قوم راجپوت سجاداحمدولد محمد ریاض قوم رحمانی نعمان ساجد عرف عمر قوم بھلر ساکنان ظفرکالونی کو گرفتار کرلیا ان کے قبضہ سے 2موٹرسائیکل 150000نقدی 4عدد30بور پسٹل 30ضرب گولیاں برآمد کرلیں اہلیان گکھڑ نے ایس ایچ او انسپکٹر رانا سجاد اور تھانہ گکھڑ پولیس کی کارکردگی کو بے حد سراہا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×