GW TV

Gujranwala Based News

کاروبار

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر و نائب صدر کی ڈپٹی کمشنر سے ماحولیاتی آلودگی بارے گفتگو

گو جرانوالہ : گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں عمرسلیم اور سینئرنائب صدر عرفان سہیل نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) سہیل اشرف سے ملاقات کی۔انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں تفصیلاً گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے جو قانونی اقدامات کر رہی ہے چیمبر انتظامیہ ہمایت کرتی ہے۔شہر کے ماحول کو بہتر بنانے میں گوجرانوالہ چیمبر اورضلعی انتظامیہ مل کر ایسے اقدامات کریں گے تاکہ کسی طور پر قانون کی خلاف ورزی نہ ہواور اگر کسی جگہ قانون کے خلاف کوئی کام ہو رہا ہے انتظامیہ اس کے خلاف ہر قسم کی قانونی کاروائی کا حق رکھتی ہے۔چیمبر انتظامیہ نے ڈی سی گوجرانوالہ کی توجہ میٹل پروسیسنگ زون کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اگر جلداز جلد میٹل پروسیسنگ زون کا قیام عمل میں لایا جائے توشہر ماحولیاتی آلودگی کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ ممکن ہے۔لہٰذا ضلعی انتظامیہ کیطرف سے اس پراجیکٹ پر ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) سہیل اشرف نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات آلودگی کی آڑ میں بزنس کمیونٹی کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے چیمبر اور انتظامیہ مل کر اقدامات اٹھائے گی۔بعدازاں صدر چیمبر میاں عمرسلیم نے واپڈا ٹاؤن لاک ڈاؤن کے حوالے سے درخواست کی کہ واپڈا ٹاؤن میں بزنس کمیونٹی کی کثیر تعدادرہائش پذیر ہے لہٰذا بزنس کمیونٹی کو اپنے کاروبار کی دیکھ بھال کیلئے ایک گاڑی میں ایک فرد کو آمد و رفت کی اجازت دی جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×