GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

گیپکوریجن بھر میں سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیاں جاری
رواں ماہ کے پہلے 10دنوں میں 96بجلی چور پکڑے گئے،26لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے


گیپکوریجن بھر میں سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیاں جاری
رواں ماہ کے پہلے 10دنوں میں 96بجلی چور پکڑے گئے،26لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے، تمام کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئیں
کرونا وبا کے خطرات کے باوجود بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں کامیابی مشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ اور گیپکو مینجمنٹ اور کارکناں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، چیف ایگزیکٹو محسن رضا خاں

گوجرانوالہ( ):
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں،رواں ماہ کے پہلے 10دنوں کے دوران ریجنل ٹاسک فورس اور گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب مشترکہ کاروائیاں،96بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، بجلی چوروں کو26لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے،تمام کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خان کی ہدایت پر ریجنل ٹاسک فورس اورگیپکو سرویلنس ٹیموں کی گیپکو ریجن بھر میں مشترکہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے رواں ماہ کے پہلے 10دنوں کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کے کامیاب چھاپوں کے نتیجہ میں سٹی سرکل سے 10، کینٹ سرکل سے16، گجرات سرکل سے22، سیالکوٹ سرکل سے 22، نارووال سرکل سے 26جبکہ ریجن بھر سے مجموعی طور پر96بجلی چور مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔گیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کوایک لاکھ78ہزارسے زائدیونٹس کی مد میں 26لاکھ52ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو محسن رضا خا ں نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے خطرات کے باوجود ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابی مشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ اور گیپکو مینجمنٹ اور کارکناں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹا ف بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے محکمہ کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کریں اور اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جانوں کو اس جان لیوا وائرس سے بچائیں۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف جاری جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں اپنے ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور اسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں کیونکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو ئی ہے
شعبہ تعلقاتِ عامہ گیپکو

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×