GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ متفرق

گیپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو انجینئر جام محمد ایوب نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔

گوجرانوالہ: انجنئیر جام محمد ایوب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو کے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے پہلے پشاور اس سے پہلے وہ پشاور الیکٹرک پاور سپلائی (پیسکو) میں بطور جنرل مینجر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ انجینئر جاں محمد ایوب کا شمار انتہائی محنتی ، مسلمہ دیانتدار، فرض شناس اور پروفیشنل افسران میں ہوتا ہے۔ انہوں نے واپڈا کو 1987 میں بطور ایس ڈی او جوائن کی اور اپنی 33 سالہ سروس کے دوران ایس ای رحیم یار خان، ایس ای ڈی جی خاں، چیف انجینئر کسٹمر سروسز آئیسکو، جنرل مینجر پیسکو سمیت میپکو، آئیسکو پیسکو میں آپریشن اور دیگر کلیدی عہدوں پر فرائض منصبی سرانجام دیتے رہے۔ انجینئر جام محمد ایوب کی بحثیت چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو تعیناتی پر گیپکو افسران ، یونین نمائندگان اور ملازمین نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور اسے گیپکو کے لیے نیک شگون قرار دیا ہے ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×