GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

گیپکو کی کاروائیوں میں دو ہفتوں کے دوران158بجلی چور پکڑے گئے

گیپکوریجن بھر میں سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیاں جاری
رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے دوران158بجلی چور پکڑے گئے،مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے پکڑے جانے والوں کو 46لاکھ روپے سے زائد کے بھاری جرمانے
گیپکو ریجن سے آخری بجلی چور کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا،عوام الناس اس جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد ایسے عناصر پر نظر رکھیں، چیف ایگزیکٹو محسن رضا خاں

گوجرانوالہ( ):
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں،رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ریجنل ٹاسک فورس اور گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب مشترکہ کاروائیاں،158بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، بجلی چوروں کو46لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے،تمام کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خان کی ہدایت پر ریجنل ٹاسک فورس اورگیپکو سرویلنس ٹیموں کی گیپکو ریجن بھر میں مشترکہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کے کامیاب چھاپوں کے نتیجہ میں سٹی سرکل سے 16، کینٹ سرکل سے29، گجرات سرکل سے33، سیالکوٹ سرکل سے 40، نارووال سرکل سے 40جبکہ ریجن بھر سے مجموعی طور پر158بجلی چور مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔گیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کو3لاکھ2ہزارسے زائدیونٹس کی مد میں 46لاکھ73ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو محسن رضا خا ں نے کہا ہے کہ گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابی مشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ اور گیپکو مینجمنٹ اور کارکناں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا گیپکو سے بجلی چوری کے ناسور کے خاتمہ تک یہ آپریشن جاری رہے گا جس کیلئے گیپکو کے تمام افسران و ملازمین شانہ بہ شانہ مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف جاری جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں اپنے ارد گرد د بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور اسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں کیونکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو ئی ہے
شعبہ تعلقاتِ عامہ گیپکو

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×