GW TV

Gujranwala Based News

نوشہرہ ورکاں

معیشت کے بعد تحریک انصاف حکومت کا ہائیر ایجوکیشن پر وار

نوشہرہ ورکاں ! معیشت کے بعد تحریک انصاف حکومت کا ہائیر ایجوکیشن پر وار بجٹ 47 ارب سے کم کر کے 29 ارب کر دیا جبکہ زیرو کارکردگی والے وزراء اور مشیروں کی فوج میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق طالب علم راہنماء نعیم احمد شیخ نے روزنامہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کے لئے تعلیمی سہولیات کا عام ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ موجودہ حکومت جب سے برسر اقتدار آئی ہے ہر حکومتی ادارہ کمزوری کی طرف جا رہا ہے ترقیاتی منصوبے بند پڑے ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان تمام مسائل کا حل صرف اور صرف آزاد اور منصفانہ مڈٹرم انتخابات ہیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×