GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ تنظیم کا ر خیر کے زیراہتمام دوسرے آل پاکستان کتب مقابلے کا انعقاد

گوجرانوالہ تنظیم کا ر خیر کے زیراہتمام دوسرے آل پاکستان کتب مقابلے کا انعقاد
گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) گوجرانوالہ تنظیم کا ر خیر کے زیراہتمام دوسرے آل پاکستان کتب مقابلے کا انعقاد مشرق سائنس کالج گوجرانوالہ میں ہوا۔وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ایاز قبلہ، سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق،ہیومن رائٹس یوتھ اسمبلی کے صدر شہباز سلہری اور علامہ زاہد الراشدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔مقابلے میں شرکت کرنے والے مصنفین کو اعزازی شیلذ، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات اور تحائف سے نوازا گیااور اردو پنجانی نثریات میں گل زیب عباس پشاور نے پہلی ڈاکٹر آصف راز سرگودہ اور محمد نعیم یار جوہر آباد نے دوسری ڈاکٹر ایم ابرار. لاہور اور پروفیسر عبدلکریم کراچی نےتیسری پوزیشن حاصل کی پنجابی شاعری میں عدل منھاس لاہوری نے پہلی ممتاز راشد لاہور نے دوسری ڈاکٹر ظفر اعوان ڈنمارک نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اور اردو شاعری میں نجیب احمد شیخوپورہ نے پہلی سیدضیا حسین. لاہور نے دوسری پیر عبدالرئوف شاہ ملتان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور حمد ونعت میں پروفیسر عبدالمجید چھٹہ لاہور نے پہلی ۔علامہ صائم کرنالی وزیرآباد ۔نے دوسری ۔منیر صابری کنجائی گجرات نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور اسی طرح ناہید رحمان لاہور ربیل رانی۔ اور بنا جی لاہورمس فرزانہ قریشی لالہ موسی شمسی جالند ہری بھارت ۔ صائمہ ہا شمی سرگودا مہ جنین ملک لاہور نے آل. پاکستان مقابلہ کتب میں خصوصی ایواڈ حاصل کیئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے علم و ادب کے میدان میں تنظیم کارخیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا سوشل میڈیا کے دور میں کتب بینی کا رجحان تیزی سے زوال پذیر ہورہا ہے ایسی خظرناک صورتحال میں چئیرمین تنظیم کار خیر پروفیسر ڈاکٹر علامہ عبدالماجد الحمید مشرقی کا کتب کے فروغ کیلئیے سنجیدہ عملی اقدامات کرنا غیر معمولی کارنامہ ہے۔مشرقی روایات اور علم وادب کے اصل مرکز مشرق کی موجودہ دور اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا جوۓ شیر لانے کے مترادف ہے۔تنظیم کار خیر اور عبدالماجد مشرقی نے یہ بیڑہ اٹھا کر عظیم کار خیر کا آغاز کیا ہے جس میں حصہ ڈالنا ہمارے لئے شرف اور اعزاز ہے مقررین نے یہ بھی کہا علم و ادب کے فروغ کے لیے تنظیم کار خیر کی ہر پلیٹ فارم پر معاونت اور حوصلہ افزائی کرتے رہینگے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×