GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے گوجرانوالہ ڈویژن کی معاشی ترقی و خوشحالی اور اس کے سالانہ جی ڈی پی میں 8 ارب ڈالر اضافہ کے سلسلہ میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کے عہدہ داران سے تفصیلی مشاورت شروع کر دی

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے ) کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے گوجرانوالہ ڈویژن کی معاشی ترقی و خوشحالی اور اس کے سالانہ جی ڈی پی میں 8 ارب ڈالر اضافہ کے سلسلہ میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کے عہدہ داران سے تفصیلی مشاورت شروع کر دی ہے-
اس سلسلہ میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر(کوارڈ) افضال قمر وڑائچ،اے سی (جنرل) تنویر یاسین، صدر گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت عمراشرف مغل، صدر سیالکو ٹ چیمبر اور صدر گجرات چیمبر سمیت دیگر متعلقہ عہدہ داران نے شرکت کی-
کمشنر نے کہاکہ سیالکو ٹ ایئر پورٹ اور سمبڑیال ڈرائی پورٹ کی صورت میں ہمارے پاس اپنی برآمدا ت اور مقامی تجارتی سر گرمیوں میں نمایاں اضافہ کی بہترین سہولت موجو د ہے جس سے گوجرانوالہ ڈویژن کے معاشی ترقی کے وژن کو بتدریج کامیاب بنانے میں بڑی مدد ملے گی – انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ، گجرات اور گو جرانوالہ کے صنعتی اور تجارتی مرکز کی تر قی اور معاشی سر گرمیوں میں وسیع گنجائش کے تناظر میں حکومت ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت جی ڈی پی کو اگلے پانچ سال کے دوران 120 ارب ڈالر سے بڑھا کر 40 ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے عملی اقداما ت کا آغاز اورمشاورت بھی اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے-
ایوان ہائے صنعت و تجات کے صدور اور دیگر عہد ہ داران جی ڈی پی میں خاطر خواہ اضافے کیلئے روائیتی معاشی سرگرمیوں کے ساتھ جدید طریقہ ہائے تجارت اپنانے اور آمدن میں اضافے کے لئے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے کمشنر کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں تمام حکومتی اقداما ت کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے – انہوں نے کہاکہ معاشی سر گرمیوں کے فروغ سے روز گار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے جس سے نوجوان اور تربیت یافتہ ہنر مندوں کی مانگ میں اضافہ ہو گا اور غربت میں بھی کمی آئے گی-

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×