GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ کے 8 تھانیداروں سمیت 17پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا

ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالہ ۔

گوجرانوالہ کے مختلف تھانوں میں تعینات 8تھانیداروں سمیت 17پولیس اہلکاروں کو کرپشن، اور بری شہرت پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر فہد احمدنے تمام تھانوں سے معلومات کے بعد ان ملاززمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیئے ،معطل ہونے والوں میں سب انسپکٹر عبدالرزاق، سب انسپکٹر علی شبیر، اے ایس آئی محمد رزاق، اے ایس آئی فاروق احمد، اے ایس آئی عباس علی، اے ایس آئی محمود علی، اے ایس آئی محمود احمد، اے ایس آئی سابق چوکی انچارج رانا اقبال، کانسٹیبلان میں محمد اشرف، ظفر اقبال ، گلناز احمد، عبدالجبار، عتیق الرحمان، مبشر علی، کاشف اسد اللہ اور کانسٹیبل وارث علی شامل ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور جو پولیس افسراور اہلکار فرائض میں غفلت برتے گا اور جرائم پیشہ عناصر یا منشیات فروشوں سے رابطہ رکھے گا وہ محکمہ میں نہیں رہے گا، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو کرپٹ عناصر سے پاک کرینگے، ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں شکایت پر کسی قسم کی کوئی رعایت یا معافی نہیں ملے گی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×