GW TV

Gujranwala Based News

کاروبار گوجرانوالہ شہر

گوجرانوالہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو فوری مرمت کیا جائے ،چیمبر آف کامرس نے بڑا مطالبہ کر دیا

گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں عمر سلیم، سینئرنائب صدر عرفان سہیل، نائب صدر محمد اصغربٹ نے مشترکہ بیان میں ضلعی انتظامیہ کی توجہ شہر کی مختلف ٹوٹ پھوٹ کا شکار شاہراہوں خصوصاً کنگنی والا پل جو کہ اس قدر خستہ حال ہوچکا ہے کہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ دستگیرروڈ،گرلز کالج روڈ سیٹلائٹ ٹاؤن،فرید ٹاؤن چوک اور اندرون شہر جناح روڈ وغیرہ کی خستہ حالی شہریوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں۔ان شاہراہوں پر عرصہ دراز سے مرمتی کام التواء کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ فلائی اوور پرکئے گئے حالیہ پیچ ورک میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا جو چند دنوں میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیاجس کی وجہ سے فلائی اوور پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس میں آئے روز بزنس کمیونٹی و شہری اپنے متعلقہ علاقوں میں تباہ حال سڑکوں کی شکایات لیکر آ رہے ہیں۔لہٰذا گوجرانوالہ چیمبر ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتا ہے فوری طو رپر شہر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو جلد ازجلد مرمت کرکے شہریوں کو ذہنی کوفت سے نجات دلائی جائے نیز فلائی اوور پر پیچ ورک میں ناقص میٹریل استعمال کر نے والی کمپنی کے خلاف فوری طو رپر ایکشن لیاجائے۔ نیز کنکنی والے پل کی خستہ حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اس پل کو تعمیر کروایا جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×