GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

85 پولیس افسران و ملازمین میں، 15لاکھ 65ہزار روپے کے انعامات تقسیم

گوجرانوالہ : انسپکٹر جنرل آف پولیس(IG) پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ریجن بھر میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ریجن بھر سے سپیشل برانچ ملازمین سمیت85پولیس افسران و ملازمین میں، 15لاکھ65ہزار روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔
تقریب میں کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ،ریجنل پولیس آفیسر ریاض نذیرگاڑا،ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف،سٹی پولیس آ فیسر رائے بابر سعید،SSPسپیشل برانچ خرم شہزاد،SSP/RIBعبدالقیوم گوندل،چیف ٹریفک آفیسر محمد آصف صدیق،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفعت ضیاء اور ریجن بھر کے افسران نے شرکت کی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×