GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

گوجرانوالہ ہیروئن اسمگل کرنے کا انوکھا طریقہ، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

گوجرانوالہ : کوریئر کا کام کرنے نوجوان نے گوجرانوالہ سے ایک کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان پیتل کے نٹ بولٹس میں منشیات بھر کر کوریئر کے ذریعےکینڈاسمگل کرنا چاہتے تھے۔ 15 نٹ بولٹس کی تیاری کے دوران ان کے اندرمہارت سے ہیروئن بھری گئی تھی۔ ملزم سجاد علی نے کوریئر سروس پر سامان کینڈامیں شبیرنامی شخص کو بک کروایا، کوریئر آفس کے مینجر نے سامان کے وزن پر شبہ کی صورت میں پولیس کو اطلاع کردی،نٹ بلٹس کو کاٹا گیا تو اندر سے ہیروین نکلی۔ گوجرانوالہ کے علاقہ گرجاکھ کے رہائشی سجاد علی کے خلاف کوریئر سروس کے مینجرکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزموں کے اصل شناختی کارڈ، بیان حلفی اور موبائل نمبرز اور ہیروئن ملنے کے باوجود پولیس ملزموں کو پکڑنے میں ناکام، پولیس کی سستی اور انتہائی ناقص حکمت عملی کے باعث ہیروئن اسمگل کرنے والا پورا گروہ ملتان،فیصل آباد اور دیگر اضلاع سے رو پوش ہوگیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×