GW TV

Gujranwala Based News

سیاست گوجرانوالہ

گوجرانوالہ پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت مل گئی

گوجرانوالہ: پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ میں معاملات طے پاگئے، معاہدے کے مطابق تمام راستے کھولنے،کینٹینرز ہٹانے، تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے گا۔

گوجرانوالہ: پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مل گئی۔ رات گئے پی ڈی ایم اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان 28 نکاتی معاہدے پر اتفاق ہوا ۔

پی ڈی ایم اور انتظامیہ کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے مطابق جلسے کا دورانیہ سہ پہر 3 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک مقرر ہوا ۔ معاہدے کے مطابق جلسے میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل ہو گا ، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کے علاوہ کسی کو جلسہ گاہ جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ معاہدے میں مزید یہ بھی طے کیا گیا کہ پی ڈی ایم کا کوئی رہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی اور جگہ تقریر نہیں کرے گا اور نہ ہی جی ٹی روڈ بند کرنے کی اجازت ہو گی ۔
معاہدے میں لکھا گیا کہ ملکی اداروں اور سلامتی کے خلاف کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×