گوجرانوالہ پیپلز کالونی میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ملزمان کی تصاویر وائرل
گوجرانوالہ: تھانہ پیپلز کالونی گوجرانوالہ وائےبلاک گلی نمبر 7 میں ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کر رھے تھے کہ پولیس کو اطلاع ھوگئی جس پر SHO خالد وریاہ کی قیادت میں جاے وقوعہ پر گھیرا ڈالا گیا جس کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت شروع کر دی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئےجسے سول ھسپتال داخل کروایا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کی گولی سے ایک ڈاکو دوران مزاحمت زخمی ہوا ہے ۔
ملزمان اپنی کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
پولیس نے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا پر جاری کر دی گئی ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت کر کے پولیس کو اطلاع کی جائے ۔



