سی پی او گوجرانوالہ رائے بابر سعید نے 10 ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کردئیے ۔
گوجرانوالہ میں چند دن پہلے ہی نئے تعینات ہونے والے سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے 10 مختلف تھانوں کے انسپیکٹرز کو تبدیل کر دیا ۔ جن میں انسپکٹر بابر شعیب کو ایس ایچ او کینٹ، انسپکٹر سمیع اللہ کو ایس ایچ او لدھیوالہ وڑائچ، سب انسپکٹر قیصر عباس کو صدر کامونکی، سب انسپکٹر بلال گوندل کو ایس ایچ او احمد نگر، سب انسپکٹر ریاض احمد کو ایس ایچ او واہنڈو اور سب انسپکٹر عمران نسیم کو ایس ایچ او ایمن آباد تعینات کر دیا گیا۔
