گوجرانوالہ واسا کے اسٹاف کے لیے بیسک لائف اسپورٹ ٹرینگ کا اہتمام کیا گیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کے زیراہتمام محکمہ واسا کے سیورمین اورسپروائزی اسٹاف کیلئے کنفائنڈ اسپیس میں داخل ہونے، حفاظتی آلات کا استعمال اوربیسک لائف اسپورٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کے زیر اہتمام محکمہ واسا کے سیورمین اورسپروائزی اسٹاف کیلئے کنفائنڈ اسپیس میں داخل ہونے، حفاظتی آلات کا استعمال اوربیسک لائف اسپورٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصدسیوریج ہول کی صفائی ستھرائی کے دوران اچانک ہونے والے حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اس دوران محکمہ واسا کے سیورمین اور سپروائزی اسٹاف کوسیوریج ہول سے ہنگامی انخلاء،حفاظتی آلات کا استعمال اور بیسک لائف اسپورٹ کی عملی تربیت بھی دی گئی۔
اس موقع پر ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کا کہنا تھاکہ ریسکیو 1122کے تربیتی پروگرامز کا مقصد لوگوں میں اسطرح کا شعور پیدا کر نا ہے کہ وہ اپنے گھر، دفاتر، محلوں اور سڑکوں پر ہر قسم کے حادثات پر قابو پاسکیں اورکم سے کم وقت میں لوگوں کی زندگی بچانے میں ریسکیو1122کا ساتھ دیں تاکہ محفوظ معاشرے کی تشکیل کوعملی جامہ پہنایا جا سکے۔