GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

سسرالیوں کی طرف سے جلائی جانیوالی بہو کامعاملہ مشکوک قرار

گوجرانوالہ: مبینہ طور پر خاوند کے ہاتھوں جلائی جانیوالی شکیلہ کی فائل فوٹو جبکہ دوسری جانب مرنے سے قبل ویڈیو بیان دیتے ہوئے

سسرالیوں کی طرف سے جلائی جانیوالی بہو کامعاملہ مشکوک قرارمتوفیہ شکیلہ کا مرنے سے قبل جاری ہونیوالا ویڈیو بیان سامنے آگیامجھے کسی نے نہیں جلایا دودھ گرم کرتے کپڑوں کو آگ لگی’ویڈیو بیان میں انکشافاتگوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سسرالیوں کی طرف سے جلائی جانیوالی بہو کامعاملہ مشکوک قرار’متوفیہ کا مرنے سے قبل جاری ہونیوالا ویڈیو بیان سامنے آگیا’مجھے کسی نے نہیں جلایا دودھ گرم کرتے کپڑوں کو آگ لگی’ویڈیو بیان میں انکشافات’تفصیل کے مطابق تھانہ قلعہ دیدارسنگھ کے علاقہ محلہ نظام آباد میں گزشتہ روز سسرالیوں کی طرف سے مبینہ طور پر جلائی جانیوالی شکیلہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے جس میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ وہ کہہ رہی ہے کہ میںرات تقریبا11 بجے اپنے شیر خوار بچے کے لیے دودھ گرم کر رہی تھی کہ اچانک کپڑوں کو آگ لگنے سے جھلس گئی تھی شکیلہ کے سسرالیوں نے متوفیہ کاویڈیو بیان پولیس کو دیدیا جس پر پولیس نے معاملہ کو مشکوک جان کر دفعہ302کی بجائے 174کی عارضی کاروائی کرکے تحقیقات شروع کر دیں’دوسری جانب متوفیہ کے سسرالیوں اور درخواست میں نامزد کیے جانیوالے ملزمان کے ورثاء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شکیلہ کے جھلسنے کے بعدورثاء کی جانب سے ہم پر اس کو جلائے جانے کے الزامات سامنے آئے جس پر ہم نے ان کو کہا کہ شکیلہ لاہور میں زیر علاج ہے اور اس کی والدہ بھی اسکے ساتھ ہسپتال میںموجود ہے آپ اس واقعہ بارے اپنی بیٹی سے پوچھ گچھ کر سکتے ہیں آخر میں انہوں نے کہاکہ ہمارے اوپر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیںہم پولیس سے اپیل کرتے ہیں کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔کیپشنگوجرانوالہ:مبینہ طور پر خاوند کے ہاتھوں جلائی جانیوالی شکیلہ کی فائل فوٹو جبکہ دوسری جانب مرنے سے قبل ویڈیو بیان دیتے ہوئے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×