GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

شیخ محمد یعقوب بہلولیہ نے میونسپل کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

شیخ محمد یعقوب بہلولیہ نے میونسپل کمیٹی کا چارج سنبھال لیا
انشاء اللہ پہلے سے زیادہ عوامی مسائل پر توجہ دینگے’میڈیا سے گفتگو
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)شیخ محمد یعقوب بہلولیہ نے میونسپل کمیٹی کا چارج سنبھال لیا’انشاء اللہ پہلے سے زیادہ عوامی مسائل پر توجہ دینگے’میڈیا سے گفتگو’تفصیلات کے مطابق 22ماہ کے بعد سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب کے تمام بلدیاتی ادارے بحال کر دئیے گئے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ محمد یعقوب بہلولیہ چارج لینے میونسپل کمیٹی قلعہ دیدارسنگھ آفس پہنچے تو وہاں پر موجود کارکنوں نے گل پاشی کرکے ان کا استقبال کیا۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے4مئی2019کو گوجرانولہ 3607نمائندوں سمیت صوبے بھر کے 5800ہزار بلدیاتی نمائندوں کو فارغ کر دیا تھا جس کومسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ میں حکومت پنجاب کا یہ اقدام چیلنج کیا ہوا تھا ‘گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں کو بحال کردیا تھا ۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شیخ محمد یعقوب بہلولیہ نے میونسپل کمیٹی قلعہ دیدارسنگھ میں اپنا چارج دوبارہ لیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حق سچ کا فیصلہ ہے اورعوامی مسائل عوامی نمائندے ہی حل کرینگے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×