GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ الکرم فرینڈز کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری

گوجرانوالہ الکرم فرینڈز کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری

خدمت انسانیت میں ہی عظمت ہے :حاجی غلام مصطفٰی چشتی(سرپرست اعلٰی الکرم فرینڈز گوجرانوالہ)

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) گوجرانوالہ الکرم فرینڈز کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم جاری
خدمت انسانیت میں ہی عظمت ہے :حاجی غلام مصطفٰی چشتی ،میٹرو سٹیبلائزر والے،سرپرست اعلٰی الکرم فرینڈز گوجرانوالہ و مرکزی صدر انجمن مدنی ویلفیئر پاکستان)ڈاکٹر اعجاز چشتی الکرم فرینڈز گوجرانوالہ تفصیلات کے مطابق سابقہ کئ سالوں سے شروع ہونے والا نیکی کا کام امسال رمضان المبارک کی پر رحمت ساعتوں میں بھی بڑے تزق و احتشام اور بڑی رازداری سے مستحقین کی دہلیز پر راشن کو پہچانے کے لیے الکرم فرینڈز کے رضا کاروں نے تقسیم کا مرحلا وار عمل مکمل کرلیا اور لوگوں کی دعائیں لی راشن کی تقسیم میں ڈاکٹر اعجاز چشتی اور انکی قابل ٹیم نے دن رات محنت کرکے اس پاک عمل کو مکمل کیا جس پر الکرم فرینڈز گوجرانوالہ کے سرپرست اعلٰی حاجی غلام مصطفٰی چشتی وصدر جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ نے سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا حاجی غلام مصطفٰی چشتی نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا خدمت میں ہی عظمت ہے اور ہم جسٹس پیر کرم شاہ الازہری رح کے روحانی فرزند دن رات انسانیت کی خدمت کرتے رہیں گے اور لوگوں کی دعائیں لیتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کے فلاح ہمدردی دکھ بانٹنا مدد کرنا ہم اس کی تشہیر کے قائل نہیں ہم جو بھی کرتے ہیں اللہ کی رضا کے لیے کرتے ہیں تانکہ ہم سے ہمارا اللہ راضی ہو جائے اور ہمارے لیے آخرت میں ہمارے نیک اعمال کیے ہوۓ کافی ہو جائیں اور ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کرلیں

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×