گوجرانوالہ:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2021 کے نتائج کے مطابق رانا وقاص حسن گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔
ضیاء رسول سینئر نائب صدر جبکہ ولید چیمہ نائب صدر منتخب ہو گئے ۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر احمد بلال ڈھلوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل اور جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر فیضان بیگ ،فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر ملک جہانزیب نے میدان مار لیا۔لائبریری کی سیٹ پر حافظہ ذونیرہ اور آڈیٹر کی سیٹ پر میاں ذوہیب کامیاب ہو گئے ۔
