GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

گوجرانوالہ: ضلعی انتظامیہ پٹرول کی مسلسل فراہمی کے لیے متحرک ۔


گوجرانوالہ : ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لفٹیننٹ ریٹائر سہیل اشرف کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وہاں پر پٹرول کی مسلسل فراہمی اور قیمتوں کا جائزہ لیا ۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قلت نہیں ہے ، پٹرول کے معاملے میں قلت کا کچھ سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس کی قلت بھی تقریباً پوری ہو گئی ہے ۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، پٹرول پمپوں پر لگی لمبی لائنیں تقریباً ختم ہو گئیں ہیں ، لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ذخیرہ موجود ہے اور صورتحال بہت جلد معمول کے مطابق یو جائے گی ۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اپنی ٹویٹس کو جاری رکھتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی وہ تصاویر اپلوڈ کی جس میں انہوں نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا ۔


مزید پڑھیے تصویری جھلکیوں کے ساتھ

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×