GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

بار اور بینچ میں مثالی تعلقات خواتین وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے:حافظہ ذونیرہ رفیق ایڈووکیٹ(لائبریری سیکرٹری گوجرانوالہ بار)

گوجرانوالہ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)بار اور بینچ میں مثالی تعلقات خواتین وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے:حافظہ ذونیرہ رفیق ایڈووکیٹ(لائبریری سیکرٹری گوجرانوالہ بار)
وکلا نے بھرپور حمایت کی اور ووٹ کی طاقت سے مجھے منتخب کیا ۔وکلاء کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گی ۔میرے بزرگو اور والدین کی میرے ساتھ دعائیں ہیں میرے والد محمد رفیق بٹ نے میرے لیے بہت محنت کی اللہ تعالی کی رحمت کے بعد والدین کی دعاؤں سے الیکشن میں کامیابی ہوئی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی لائبریری سیکرٹری حافظہ ذونیرہ رفیق بٹ نے کہا خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا اولین ترجیح ہے ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں وکلاء برادری نے بھرپور حمایت کی اور ووٹ کی طاقت سے مجھے منتخب کیا گوجرانوالہ بار کے وکلاء کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گی اور وکلا برادری کی فلاح کے لئے ہر ممکن اقدامات کرونگی گزشتہ پانچ سال سے شعبہ وکالت سے منسلک ہوں سینئر قانون دان رانا اشفاق شفیع میرے استاد ہیں اور ان کی قیادت میں کام کر رہی ہوں بار انتخابات میں رانا اشفاق شفیع نے میری بہترین رہنمائی کی میرے بزرگو اور میرے والدین کی میرے ساتھ دعائیں ہیں میرے والد محمد رفیق بٹ نے میرے لیے بہت محنت کی اللہ کی رحمت کے بعد والدین کی دعاؤں سے الیکشن میں کامیابی ہوئی ڈسٹرکٹ بار کے سینئر نوجوان اور خواتین وکلاء کو ساتھ لے کر چلو گی بار کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے اور منتخب نمائندوں کے ساتھ ملکر بار اور بینچ تعلقات کو مثالی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ کائنات اسلا آباد کے ڈویژنل بیوروچیف گوجرانوالہ حافظ عبدالرحمن منہاس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا لائبریری سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن زنیرہ رفیق بٹ نے مزید کہا کہ ملک میں عدلیہ اور جمہوریت کی بحالی کے لئے وکلاء برادری نے بے شمار قربانیاں دیں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے وکلاء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی منتخب رجیم وکلاء برادری کے لئے مثالی کام کرے گی حافظ ذونیرہ رفیق بٹ نے بتایا کہ انہوں نے ایل ایل بی پنجاب یونیورسٹی سے کیا جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے ہی پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کیا دی یونیورسٹی آف لاہور سے ایل ایم کی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد شعبہ وکالت سے منسلک ہو گئی اور گزشتہ پانچ سال سے شعبہ وکالت سے منسلک ہو انہوں نے کہا کہ وکالت کے شعبہ میں رہ کر دکھی انسانیت کی خدمت کرتی ہوں اور مظلوموں کو ان کی دہلیز پر ہر ممکن انصاف فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہوں میرے والدین نے مجھے ہمیشہ سینئرز کی عزت اور مظلوموں کا ساتھ دینے کا درس دیا شعبہ وکالت میں اپنے استاد رانا اشفاق شفیع کی قیادت میں بہترین کام کر رہی ہوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے انتخابات میں مجھ پر ووٹ کے ذریعے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی اور وکلاء برادری کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گی

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×