GW TV

Gujranwala Based News

صحت

گوجرانوالہ:پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام حکیم شہزاد احمد نقیبی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

حکیم شہزاد احمد نقیبی خوش اخلاق اور اچھے طبیب تھے’حکیم قیصر گھمن
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)حکیم شہزاد احمد نقیبی خوش شکل خوش اخلاق اور اچھے طبیب تھے’حکیم قیصر گھمن’سلطان طبیہ کالج گوجرانوالہ میں پاکستان طبی کانفرنس گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام حکیم شہزاد احمد نقیبی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں مرکزی قائد حکیم ضیاء اللہ فتح گڑھی’ڈویژنل صدر حکیم قیصر گھمن’ضلعی صدرپرنسپل حکیم محمد مشتاق’چیئرمین سلطان طبیہ کالج ‘ڈاکٹر شوکت علی چوہدری’حکیم اقبال شاد’حکیم محمد نواز’حکیم محسن ضیائ’حکیم زاہد حسن ہاشمی’حکیم منظور احمد حجازی’حکیم نورالھدیٰ’حکیم عبدالجبار راشد’حکیم صاحبزادہ طاہر یاسین صدیقی ودیگر مقررین نے خطاب کیا۔ڈویژنل صدر حکیم قیصر گھمن نے کہا کہ حکیم شہزاد احمد نقیبی کی وفات کا بہت صدمہ ہوا اللہ تعالیٰ انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پاکستان طبی کانفرنس گوجرانوالہ ڈویژن طب اور طبیب کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں اور طبیب کے دکھ درد کے ساتھی ہیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×