GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

گوجرانوالہ:مقامی صحافی وتاجر ریاض بٹ کا بھتیجا دن دہاڑے ڈاکوؤں سے لٹ گیا

گوجرانوالہ:علاقہ تھانہ پیپلز کالونی اسلحہ کے زور پر ڈاکو 2لاکھ روپے نقدی125 موٹر سائیکل لیکر فرار
گوجرانوالہ:بیورورپورٹ:
تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کے مقامی صحافی وتاجر ریاض بٹ نے بتایا کہ مؤرخہ 31:10:2020 بوقت 1بجے قریب میں نےمعمول کے مطابق اپنے بھتیجے کو سامان ڈلیور کرنے کے لیے دبئ گلاس کنگنی والہ بائپاس نزد سائنس مشرق کالج بھیجا اور آتے وقت پیمٹ لیکر آنے کا کہا مال دیکر واپسی پر راستے میں پیپلی والہ چوک کے پاس 2کس نامعلوم اسلحہ سے لیس ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے گاڑی کو روکا اور میرے بھتیجے پہ اسلحہ تان کر نقدی 2لاکھ روپے اور 125موٹرسائیکل نمبری GAK.9201.19لیکر فرار ہوگے تھانہ پیپلزکالونی پولیس و ڈی ایس پی پیپلز کالونی میاں معظم کے حکم پر واقعے کی تحقیق کے بعد ایس ایچ او پیپلزکالونی انسپکٹر ساجد سوہل نے ایف آئ آر(13/99/20نمبری) درج کر کے تفتیش شروع کردی ڈی ایس پی میاں معظم و ایس ایچ او پیپلز کالونی نے جلد ڈاکوؤں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائ مقامی صحافی و تاجر ریاض بٹ نے بروقت کارروائ کرنے پر پولیس کو سراہا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×