GW TV

Gujranwala Based News

صحت گوجرانوالہ

گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کو فنکشنل بنانے کیلئے40 کروڑ کے فنڈز ترجیحی بنیادو ں پر مختص اور فراہم کرنے کا فیصلہ-

گوجرانوالہ( حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کو فنکشنل بنانے کیلئے40 کروڑ کے فنڈز ترجیحی بنیادو ں پر مختص اور فراہم کرنے کا فیصلہ- اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکر معروف عزیز خان، چیف انجینئر بلڈنگز اور دیگر متعلقہ افسران کی شر کت-
سیکرٹری ہیلتھ کیئر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پہلے مرحلہ میں 272 بیڈز پرمشتمل ہسپتال کے گائنی، سرجری، بیڈز، ایمر جنسی اور میڈیسن کے شعبوں کو مکمل طورپر فعال بنانے کے سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جا ئے گا تاکہ گوجرانوالہ اوراس کے ملحقہ علاقوں کے مریضوں کو ایک اور ہسپتال کی سہولت حاصل ہو سکے اور وہ نئے ہسپتال میں بھی علاج معالجہ کی جدید سہولیات اور پروفیسر ڈاکٹرز کی تشخیص سے استفادہ حاصل کر سکیں –
سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ تمام دستیاب وسائل کو انتہا ئی دانش مندی اور سو چ سمجھ کر استعمال میں لایاجائے تاکہ ان کو عوام کے بہترین مفاد میں استعمال کیا جاسکے اور خریدی گئی اشیائے مشینری اور طبی آلات بھی فوری طورپر علاج کے لئے استعمال میں لایا جا سکے –
کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ نے سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے ہسپتال کو فنکشنل بنانے کے سلسلہ میں خصوصی اور ذاتی دلچسپی لینے اور پہلے مرحلہ کو کامیاب بنانے کے لئے کم وبش 40 کروڑ کے فنڈز کی دستیابی ممکن بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیاکہ اس ہسپتال کے فنکشنل ہونے سے بیرون گوجرنوالہ اور قریبی علاقوں کے مریضو ں کو علاج کی سہویات میں بڑی آسانی اور بہتری آئے گی-

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×