GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ پٹرولنگ پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی میں پپلی والا ایک بار پھر نمبر لے گئی

پٹرولنگ پولیس ضلع گوجرانوالہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ جناب احسان اللہ شاد صاحب کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس کا انعقاد ہوا.
جس میں ضلع گوجرانوالہ کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارج صاحبان اور محرران نے شرکت کی جس میں ضلع بھر کی تمام پوسٹوں کی ماہ ستمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
جس میں پٹرولنگ پوسٹ پپلی والا 47 مقدمات (ناجائز اسلحہ منشیات جعلی نمبر پلیٹ) کے اندراج پر نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ضلع بھر میں اول پوزیشن پر رہی. اور پٹرولنگ پوسٹ آف دی منتھ قرار پائی.
مزید براں ضلع بھر کے تمام تھانیداروں کی انفرادی کارکردگی بابت ماہ ستمبر کا جائزہ لینے پر پٹرولنگ پوسٹ پپلی والا کا ہی تھانیدار محمد عرفان چہل روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 24 مقدمات جن میں ناجائز اسلحہ منشیات اور جعلی نمبر پلیٹ شامل ہیں کے اندراج پر نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوے ضلع بھر میں اول پوزیشن پر رہا.
اور آفیسر آف دی منتھ قرار پایا.
ڈی ایس پی ضلع گوجرانوالہ اور ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ جناب شجاعت علی رانا صاحب نے شاباش دی اور نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا.

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×