GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

عورت مارچ میں برگزیدہ ہستیوں کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال قابل گرفت ہے’ نظام مصطفی پارٹی

عورت مارچ میں برگزیدہ ہستیوں کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال قابل گرفت ہے’ نظام مصطفی پارٹی
حکومت مرتکب افراد کیخلاف295سی298تعزیرات پاکستان کے مقدمات درج کرے’ سید بو علی شاہ ایڈووکیٹ
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) نظام مصطفی پارٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام عورت مارچ میں استعمال کیے جانے والے توہین آمیز اور گستاخانہ الفاظ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد الجبار قریشی مرکزی سیکرٹری جنرل نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ عورت مارچ کے نام پر نکالی گئی ریلی میں توہین آمیز اور گستاخانہ و نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا جس سے اسلامیان پاکستان کے جذبات مجروح ہوئے۔ عورت مارچ کے نام پر کسی کو گستاخی یا شعائر اسلام کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ نظام مصطفی پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید بو علی شاہ ایڈووکیٹ نے نے کہا کہ عورچ مارچ میں ارتکاب جرم کرنیوالوں کیخلاف گستاخی اور توہین مذہب کے مقدمات درج کیے جائیں۔ آزادی کے نام پر فحاشی و عریانی کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔ یہاں قانون بھی اللہ اور اس کے رسول کا چلے گا۔ ملک کو سیکولر’بے دین نہ بننے دیں گے۔ اس موقع پر میاں احسن ایوب ‘وقاص احمد گورائیہ ایڈووکیٹ ‘عثمان ریاست نے کہا کہ حکومت ارتکاب جرم کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×