GW TV

Gujranwala Based News

سیاست صحت گوجرانوالہ

گوجرانوالہ پی ٹی آئ رہنماء پر قاتلانہ حملہ گوجرانوالہ:قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئ رہنماء سمیت اسکا چھوٹا بیٹا شدید زخمی

گوجرانوالہ:باپ بیٹا زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال زیر علاج گوجرانوالہ:(کرائم رپورٹر) پی ٹی آئ رہنماء پر قاتلانہ حملہ! قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئ رہنماء سمیت اسکا چھوٹا بیٹا شدید زخمی!تفصیلات کے مطابق موضع جھنگی فیروزوالہ روڈگوجرانوالہ کے رہائشی چوہدری اصغر علی منہاس رہنماء پاکستان تحریک انصاف و سابقہ کونسلر اور انکا چھوٹا بیٹا شکیل منہاس بروز ہفتہ 7/11/20 صبح قریب 9بجے اپنے ڈیرے معمول کے مطابق موجودکہ اچانک یامین مہر نامی شخص نے اپنے 5ساتھیوں سمیت حملہ کردیا حملے میں چوہدری اصغر علی منہاس اور اسکا بیٹا شکیل منہاس شدید زخمی ہوگیا بعدازاں تھانہ فیروزوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا اور اپنی کارروائ کا آغاز کردیا قاتلانہ حملہ کرنے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ نے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور مدعیان مقدمہ کو یقین دہانی کروائ کہ حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×