GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیرِ صدارت اجلاس میں ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیرِ صدارت اجلاس میں ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ۔

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمن منہاس سے )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیرِ صدارت ریسکیو1122 کا اجلاس سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر ہوا، جس میں ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر نعیم اختر نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو1122گوجرانوالہ کو مجموعی طور پر 13962فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے1331ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں 426روڈٹریفک حادثات، 742میڈیکل ایمرجنسی،17آگ لگنے کے واقعات،18کرائم کیس اور128متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ 
ریسکیو1122گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 1309لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں  520افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 789  مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں 02 لوگ موقع پرجاں بحق ہوگئے۔تمام ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم6.72منٹ رہااورپیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک ہسپتال سے دوسرے اپ گریڈڈ ہسپتال میں 115مریضوں کو شفٹ کیا۔اسکے علاوہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے  429 ایمرجنسیزپر رسپانس کیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ 06 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں منتقل کیا ہے اورکورونا وائرس سے جاں بحق  02 افراد کی تدفین کی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×