GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ گوجرانوالہ شہر

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے 4 ماہ سے بند شیرانوالہ باغ پھاٹک کا معاملہ حل کروادیا…….

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ نے 4 ماہ سے بند شیرانوالہ باغ پھاٹک کا معاملہ کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن سے ملاقات کرکے متعلقہ حکام سے مل کر خوش اسلوبی سے حل کروادیا۔ بند پھاٹک کے عملہ کی تنخواہوں کا معاملہ حل کروانے اور پھاٹک کھلنے کے بعد ڈی سی محمد سہیل خواجہ نے شیرانوالہ باغ پھاٹک کا دورہ کیا اور موقع پر موجود ضلعی انتظامیہ، ریلوے افسران اور اہل علاقہ سے بھی ملاقات کی۔ اہل علاقہ نے عرصہ سے بند پھاٹک کا مسئلہ حل کروانے پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں عوامی مسائل حل کرنے اور شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کرنا میری اولین ترجیح اور مشن ہے جس کو ہر صورت پایا تعمیل تک پہنچایا جائے گا۔ مستقبل میں بھی ایسے عوامی مسائل کو محکمانہ طور پر حل کیا جائے تاکہ محکموں کے آپس کے معاملات سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اے سی سٹی کامران حسین کو شیرانوالہ باغ پھاٹک کے ارگرد غیر قانونی دکانوں اور تجاوزات کو بھی فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران حسین سیکرٹری آر ٹی اے شبیر حسین اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×