GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

ضلعی انتظامیہ کی بے حسی ۔ تحریک انصاف گوجرانوالہ کا 90 روز سے بند شیرانوالہ باغ پھاٹک پر ریلوے حکام پر مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ .

گوجرانوالہ)حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)ضلعی انتظامیہ کی بے حسی ۔ تحریک انصاف گوجرانوالہ کا 90 روز سے بند شیرانوالہ باغ پھاٹک پر ریلوے حکام پر مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ .
تفصیلات کے مطابق 90 روز سے تنخواہیں نہ ملنے پر ریلوے ملازمین نے شیرانوالہ باغ پھاٹک بند کیا ہوا ہے اس وقت شیرانوالہ باغ پھاٹک پر جو ملازم کام کر رہے ہیں ریلوے حکام نے محکمہ ہائی وے کو17 لیٹر یاد دہانی کے لکھے جبکہ ہائی وے ایس ڈی او مرزا شاہد کا کہنا ہے کہ آج تک ہم نے ریلوے کو کوئی تنخواہ ادا نہیں کی۔6 ماہ سے پہلے بھی ریلوے ہی تنخواہیں ادا کرتا رہا ھے۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی گوجرانوالہ و سابق امیدوار ایم پی اے ( PP57) انجینئر شہباز ملک نے ریلوے حکام کی مکاری و بدمعاشی اور جعلسازی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ۔مقدمہ میں ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر لاہور بشری رحمان ۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد ناصر ۔اسٹیشن ماسٹر گوجرانوالہ گلزار احمد اور ٹرین سپروائز اظہار خان کے نام شامل ہیں ۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی گوجرانوالہ و سابق امیدوار ایم پی اے (PP57) انجینئر شہباز ملک نے آر پی او ۔سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جائے اور پھاٹک بند کرنے والوں کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کو ختم کرتے ہوئے مفاد عام میں پھاٹک کھولا جائے

https://youtu.be/6It2NNtLLhkگوجرانوالہ شیرانوالہ باغ پھاٹک بند شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×