GW TV

Gujranwala Based News

متفرق

حافظ آباد روڈ بناؤ تحریک ‘سماجی تنظیموں نے8 اگست کو دھرنے کا اعلان کر دیا

قاتل روڈ سے بڑی لاشیں اٹھا چکے ہیں اب اس روڈ کی تعمیر کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے’شہریوں کا عزم
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) حافظ آباد روڈ بنائو تحریک عروج پر’لدھیوالہ قلعہ دیدار سنگھ اور نوکھر کی سماجی تنظیموں نے 8 اگست کو دھرنے کا اعلان کر دیا’ قاتل روڈ سے بڑی لاشیں اٹھا چکے ہیں اب اس روڈ کی تعمیر کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے ‘تفصیل کے مطابق عالم چوک سے قلعہ دیدار سنگھ تک کئی سال سے ٹوٹے پھوٹے حافظ آباد روڈ پر آئے روزہونے والے حادثات کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہونا معمول بن گئی ہیں جسکی وجہ سے حافظ آباد روڈ بناو تحریک زور پکڑنے لگی لدھیوالہ وڑائچ قلعہ دیدار سنگھ اور نوکھر کی سماجی تنظیموں نے 8 اگست کو پانی والی ٹینکی لدھیوالہ اور قلعہ دیدار سنگھ میں دھرنے کا اعلان کر دیا اس حوالے سے حافظ آباد روڈ بناو تحریک کے رہنمائوں خالدمحمود چہل ‘ملک عمران بشیر ‘فیصل مراد ایڈووکیٹ ‘طلال قدرت بٹ نے کہا کے ٹوٹی پھوٹی سڑک کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنااور روزانہ حادثات میں تین سے چار اموات ہونا معمول بن چکا ہے سڑک کی تعمیر کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے جب تک پنجاب حکومت حافظ آباد روڈ کی تعمیر شروع نہیں کرے گی ہمارا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا ۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×