GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

حافظ آباد(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عدنان ارشاد چیمہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ جنرل حامد ناصر گورایہ نے حنیف محمد میونسپل اسٹیڈیم میں پودے لگائے۔اسسٹنٹ کمشنر کوارڈنیشن رانا فاروق احمد،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن محمد امین چودھری،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نبیلہ منور چیمہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر شجر کاری کے فروغ کے لیے پودے اور درخت لگائے جا رہے ہیں۔حافظ آباد شہر میں اربن پلانٹیشن شروع کی جا رہی ہے،شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنے حصے کے پودے اور درخت لگانا چاہیے تاکہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے انکا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین مہم جاری ہے اور موسم بہار کی شجر کاری کے دوران تعلیمی اداروں،ہسپتالوں،پبلک پارکس اور دیگر مقامات پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائیگی جبکہ خصوصی طور پر اربن پلانٹیشن پر توجہ دی جائیگی۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×