GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب وزیرآباد

چار روز قبل گھکھڑ منڈی سے لاپتہ ہونے والے 11 سالہ حمزہ کو سیالکوٹ پولیس نے والدین سے ملوا دیا

سیالکوٹ تھانہ کوتوالی پولیس کو سیٹھی پلازہ میں موجود ایک پریشان حال آوارہ بچے سے متعلق اطلاع موصول ہوئی جو اپنا درست نام و پتہ بتانے سے گریزاں تھا.

ایس ایچ او کوتوالی نے فوری طور پر بچے کو حفاظتی تحویل لے لیا پولیس کے شفقت بھرے سلوک سے بچے کا اعتماد بحال ہوا تو اس نے اصل کہانی بیان کر دی.

گکھڑ منڈی کا رہائشی 11 سالہ حمزہ 4 روز قبل والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگ گیا تھا جو پہلے لاہور اور بعد میں سیالکوٹ پہنچ گیا.

ایس ایچ او کوتوالی عبدالرزاق کے سمجھانے پر حمزہ اپنی غلطی پر نادم ہوا اور والدین کے پاس گھر جانے پر راضی ہو گیا. جس پر بچے کے والد کو بلوا کر حمزہ کو اس کے حوالے کر دیا گیا.
بچے قوم کا مستقبل ان کی خفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے تاہم والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی تربیت میں مارپیٹ اور بے جا سختی کی بجائے محبت اور شفقت سے کام لیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×